9096 جائیدادوں کو محکمہ فینانس کی منظوری تاحال کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا ، امیدواروں میںمایوسی
حیدرآباد 23 جنوری ( سیاست نیوز) تلنگانہ ویلفیر ریسیڈنشیل تعلیمی اداروں میں تقررات کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔ حکومت نے 12 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم ان جائیدادوں کیلئے اعلامیہ کی عدم اجرائی سے تقررات کے منتظر امیدواروں میں مایوسی ہے ۔ پہلے حکومت نے اقلیتی ، ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی اقامتی تعلیمی اداروں میں 9096 جائیدادوں پر تقررات کیلئے تمام منظوریاں جاری کردی تھی ۔ تاہم ان پر تقررات کیلئے ریسیڈنشیل تعلیمی اداروں کے تقرراتی بورڈ ( ٹی آر ای آئی آر بی ) نے تاحال ایک بھی اعلامیہ جاری نہیں کیا ۔ حکومت کے مختلف محکمہ جات میں تقررات کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ، تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ ، تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلت سرویس ریکروٹمنٹ بورڈ سے نہ صرف نوٹیفکیشن جاری کئے گئے بلکہ تقررات کا عمل بھی جاری ہے ۔ تینوں تقررات اداروں کے حدود میں 45 ہزار مختلف محکمہ جات کی جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں لیکن ( ٹی آر ای آئی آر بی ) نے طلبہ کو 12 ہزار جائیدادوں کیلئے کوئی بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے گزشتہ سال اسمبلی میں 80 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا تھا ۔ ان میں ریسیڈیشنل اسکولس میں 12 ہزار مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی تھی ۔ ان میں 9096 جائیدادوں کیلئے منظوریاں دے دی گئی ہے ۔ محکمہ فینانس نے بھی تمام احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ 7ماہ ہونے کے باوجود ان مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ایک بھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے ۔ بورڈ کے حدود میں مزید چند جائیدادیں شامل ہوئی ہیں ۔ ان پر تقررات کیلئے منظوریاں نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر ہونے کا علم ہوا ہے ۔ حکومت نے ریسیڈنشیل اداروں میں 3 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے تاخیر سے منظوری دی ہے ۔ تاہم محکمہ فینانس سے ابھی تک منظوری کے احکامات جاری نہیں ہوئے ، یہ مسئلہ محکمہ فینانس کے پاس زیرالتواء ہے ۔ ان تین ہزار جائیدادوں کیلئے منظور حاصل ہونے پر تمام مخلوعہ جائیدادوں کیلئے ایک ساتھ نوٹیفکیشن جاری کرنے پر عہدیداروں کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے امکانات ہیں تاہم محکمہ فینانس کی جانب سے تین ہزار جائیدادوں کیلئے منظوری نہ دینے پر مایوسی اور بے چینی پائی جارہی ہے ۔ ن