اقوام متحدہ: غزہ کے شہریوں کو 2 دن میں صرف ایک دفعہ کھانا مل رہا ہے

   

غزہ :گذشتہ 11 مہینوں سے اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے ہوئے غزہ میں عوام کو اوسطاً 2 دن میں صرف ایک دفعہ کھانا مل رہا ہے۔اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کیلئے امدادی ایجنسی انروا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے مہاجرین کی تعداد 2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ لیکن ان مہاجرین کیلئے غذائی امداد کا 83 فیصد حصّہ غزّہ میں داخل نہیں ہو پا رہا۔ غزہ کے انسان اوسطاً 2 دن میں صرف ایک وقت کا کھانا حاصل کر پا رہے ہیں۔ناکافی خوراک کے اثرات میں کمی کے لئے انروا اور اس کے ساجھے داروں کی طرف سے بچوں میں ہائی انرجی والے بسکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اور ان حملوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں ایک انسانی فلاکت کا سامنا ہے۔