البانیہ کے سابق وزیراعظممْکا پڑنے سے لہولہان

   

برسلز : البانیہ کے سابق وزیراعظم سیلی بیریشا کو دارالحکومت تِرانا میں حکومت مخالف احتجاجی ریلی کی قیادت کے دوران ایک شخص نے مْکا رسید کردیا جس سے انہیں خون نکل آیا۔ملک میں پہلی یورپی یونین اور بلکانز سمٹ جاری ہے جس کے باہر اپوزیشن کے حامی احتجاج کے لیے جمع ہیں۔اپوزیشن رہنما سیلی بیریشا کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ایدی راما استعفیٰ دیں اور قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں۔