الصفا کے تین شدت پسند گرفتار

   

چتوڑ گڑھ: راجستھان کے ضلع چتور گڑھ میں پولیس نے مبینہ شدت پسند تنظیم الصفا کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے بم بنانے کا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ ضلع کے نمبہرہ صدر پولیس اسٹیشن نے بدھ کے روز ناکہ بندی کے دوران مدھیہ پردیش کی طرف سے آنے والی ایک کار کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں سے آر ڈی ایکس، فیوز وائر اور ٹائمر سیٹ کرنے کے لیے گھڑی جیسی چیزیں موجود تھیں۔