الیکشن مداخلت مقدمہ : ٹرمپ کیخلاف نئی فردِ جرم دائر

   

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020 کے صدارتی الیکشن میں نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق ایک نئی فردِ جرم دائر کر دی گئی ہے۔اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے دائر کی گئی فردِ جرم میں وہی مجرمانہ الزامات موجود ہیں جو اس سے قبل دائر کردہ فردِ جرم میں تھے۔ البتہ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکی صدور کو حاصل استثنیٰ سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد نئی فردِ جرم میں ٹرمپ کیخلاف الزامات کو کم کیا گیا ہے۔نئی فردِ جرم میں ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج پلٹنے کے لیے محکمہ انصاف کے اختیارات استعمال کرنے کے الزام کو ہٹا دیا گیا ہے۔مذکورہ الزامات سے متعلق سپریم کورٹ کے نو رکنی بینچ نے ٹرمپ کی ایک درخواست پر گزشتہ ماہ رائے دی تھی کہ سابق صدور کے سرکاری حیثیت میں کیے گئے اقدامات کو عدالتی کارروائی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز کی یہ رائے 3-6 پر مشتمل تھی۔اسپیشل کونسل کی جانب سے دائر نئی فردِ جرم اس ڈیڈ لائن سے محض تین روز قبل دائر کی گئی ہے