امراوتی کے ترقیاتی کاموں کیلئے عنقریب ٹنڈرس کی طلبی

   

حیدرآباد5نومبر(یواین آئی) آندھرا پردیش حکومت جلد ہی ریاستی دارالحکومت امراوتی کے ترقیاتی کاموں کے لئے نئے ٹنڈرس طلب کرے گی۔وزیربلدی نظم ونسق پی نارائنا نے یہ بات بتائی۔ کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی آرڈی اے ) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نارائنا نے کہا کہ ورلڈ بینک نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 15,000 کروڑ روپے دینے سے اتفاق کیا لیکن سیلاب سے بچاؤ کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اصرار کیا۔