نیویارک : امریکہ میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 67 سالہ مجرم بریڈ سگمن نے گزشتہ ماہ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ سزائے موت کا انتخاب کیا تھا۔ بریڈ سگمن نے 2001ء میں اپنی دوست کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کیا تھا۔ سزائے موت براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں دی گئی، جہاں 3 افراد پر مشتمل اسکواڈ نے فائرنگ کی۔ 1976ء کے بعد سے امریکہ میں صرف 3 افراد کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعہ سزائے موت دی گئی ہے۔ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعہ آخری سزائے موت 2010ء میں یوٹاہ میں دی گئی تھی، 23 ریاستوں میں یہ سزا ختم کی جا چکی ہے۔