امریکہ میں سرمائی طوفان ہلاکتوں کی تعداد 55ہوگئی

   

نیویارک : امریکہ میں جاری یخ بستہ سرمائی طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں اب تک 55 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ شدید برفباری کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہیکہ برفباری کی وجہ سے ہزاروں گھروں اور کاروباروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ یہ خدشہ بھی ہیکہ گھروں میں پھنسے لوگوں میں مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔یہ حالات جمعرات سے ‘بم طوفان’ نامی سائیکلون کے بننے سے پیدا ہوئے ہیں جس سے ماحولیاتی دباؤ میں اچانک کمی واقع ہونے کی وجہ سے برف باری اور شدید سرد ہوائیں چلتی ہیں۔تیز ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان ریاست نیویارک کے دوسرے بڑے شہر بفلو سے اتوار کو ٹکرایا۔ طوفان کے سبب پورے علاقے نے جیسے سفید چادر اوڑھ لی۔ ان حالات نے ایمر جنسی رسپانس کی کوششوں کو مفلوج کر دیا۔
نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے مطابق ہفتے کے روز شہر میں تقریباً ہر فائر ٹرک برف میں پھنسے ہوئے تھے۔