نیویارک: امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی آصف رضا مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا۔46 سالہ آصف مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں دہشت گردی کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے اپنے بے گناہ ہونے کی درخواست دائر کردی۔جج نے حکم دیا کہ آصف مرچنٹ کو زیر التوا مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھا جائے۔ آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ٹیکساس میں گرفتاری کے بعد بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ دوران سماعت آصف مرچنٹ کے وکیل نے جیل کے حالات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آصف مرچنٹ کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔
، اسے دو ماہ میں صرف ایک بار ورزش کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔