تہران، یکم جولائی (یواین آئی) ایران نے امریکہ پر فیفا ورلڈکپ 2026ء کی میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویے کو سیاسی قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 ورلڈکپ میں ایرانی ٹیم کے ساتھ انتہائی نامناسب سلوک کیا گیا۔ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کے کئی کوچز اور فٹبال فیڈریشن حکام کو امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے ، ویزوں کے اجرا میں رکاوٹیں ابتدا ہی سے بڑا مسئلہ رہیں۔ ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ نے کہاکہ ایرانی ٹیم کو میچ کے مقامات سے الگ مقام پر ٹھہرانا بھی مسئلہ بنا، ایرانی ٹیم کے ساتھ میزبانی کے تقاضوں کے برعکس سلوک کیا گیا۔ اس سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے بھی فیفا ورلڈکپ کے میزبان امریکہ پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔ مہدی طارمی نے کہاکہ فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی ٹیم کے لاجسٹک عملے اور میڈیا کو ویزے نہیں مل سکے ۔