نیویارک : امریکہ کی ریاست جارجیا میں فیری بوٹ گھاٹ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ میک انٹوش شہر کے جزیرے سپیلو میں لوگ خزاں کے تہوار کے لیے جمع ہو رہے تھے کہ اسی دوران لنگر انداز ہونے والی کشتی کے قریب گھاٹ گر گیا اور متعدد افراد پانی میں گر پڑے۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ کی وجہ سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے، متعدد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیاجبکہ امدادی آپریشن جاری ہے۔ایک تحریری بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ اس حادثہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اورحالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔