واشنگٹن /ٹوکیو : متحدہ امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جاپانی وزیر دفاع نکاتانی گین سے فون پر بات کی۔امریکی محکمہ دفاع کے تحریری بیان کے مطابق بات چیت کے دوران آسٹن نے نکاتانی کو ایک ایسے وقت میں ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی جب دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی سطح پرپیشرفت کر رہے ہیں۔دونوںسربراہان نے امریکہ۔جاپان اتحاد کی کمان وکنٹرول کو جدید بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وزرائے دفاع نے علاوہ ازیں آزاد اور کھلے ہند۔بحرالکاہل کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔