لوزیانا : سمندری طوفان فرانسین (Francine) امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا۔طوفان کے باعث 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں۔شہریوں کو گھروں پر رہنیکی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
جرمنی میں پل گرگیا
کوئی جانی نقصان نہیں
برلن : جرمنی میں دریا پر بنا پل گرگیا۔ خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جرمن حکام کے مطابق ڈریسڈن شہر میں دریا پر بنے پل کا 10میٹر لمبا حصہ آج صبح دریا میں جا گرا، گرنے والا پل پیدل چلنے والوں، سائیکل سوار اور ٹرام سروس کیلیے استعمال کیا جاتا تھا۔حادثے کے وقت پل پر کوئی موجود نہیں تھا، ڈریسڈن شہر کے حکام کے مطابق پل کے دیگر حصوں کے گرنے کا بھی شدید خطرہ ہے۔پل گرنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔