واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق میئر لاس اینجلس ایرک گارسیٹی کو ہندوستان کیلئے اگلے سفیر کی حیثیت سے دوبارہ نامزد کرتے ہوئے ان کی نامزدگی امریکی سینیٹ کو بھیجی ہے جس کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایک سال قبل اس نامزدگی کو واپس وائیٹ ہاؤز کو بھیج دیا تھا۔ یہ کمیٹی سفارتکاری کے تمام تقررات کی منظوری دے دی ہے۔ بعض دیگر نامزدگیوں کے ساتھ ایرک کو دوبارہ نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر نامزدگیوں میں دو ہندوستانی امریکیوں انجلی چترویدی کو جنرل کونسل، ڈپارٹمنٹ آف ویٹرنس اور روی چودھری کو اسسٹنٹ سکریٹری ایرفورس کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔