واشنگٹن:امریکہ کی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف صحافی جمال خشوگی قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جمال خشوگی قتل کیس میں واشنگٹن کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں ستمبر میں سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا بطور غیرملکی سربراہ امریکی عدالتوں میں استثنی حاصل ہے۔ فیڈرل جج کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خشوگی کی بیوہ نے سعودی ولی عہد کے قتل میں ملوث ہونے کے حق میں موثر دلائل دئیے تاہم ان کے پاس امریکی حکومت کا موقف رد کرنے کے اختیارات نہیں۔امریکہ میں مقیم سعودی صحافی جمال خشوگی کو 2018 میں ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔