امریکی ہاسپٹل میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

,

   

واشنگٹن: امریکہ کے اوکلاہوما کے تلسا کے ایک ہسپتال میں ہوئی فائرنگ میں حملہ آور سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ پولیس نے تلسا کے سینٹ فرانسس ہسپتال کمپلیکس میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔ تلسا پولیس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف ایرک ڈلگلش نے بدھ کو کہا ‘‘شوٹنگ کے واقعے میں ہم نے چار شہری کھو دیے ۔ اس واقعے میں بندوق بردار بھی مارا گیا’’۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت مشتبہ شخص کے پاس ایک لمبی رائفل اور ایک ہینڈ گن تھی۔ افسر نے بتایا کہ مشتبہ شخص ایک سیاہ فام تھا، جس کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہو سکتی ہے ۔ دریں اثناء تلسا سٹی کونسلر جیمے فولر نے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کے او ٹی وی کو بتایا کہ مشتبہ شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔