امن اور ترقی میں خواتین کا مثالی کر دار :منوج سنہا

   

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز کہا کہ خواتین جموں وکشمیر کے امن اور ترقی میں مثالی کر دار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ یونین ٹریٹری کی مستقل اور جامع ترقی کو آگے بڑھاتی رہیں گی۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے پوسٹ میں کہاکہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر میں ناری شکتی کو ‘نیا جموں وکشمیر’ کی تقدیر تشکیل دینے اور ان کی بے لوث اور پر عزم کوشش کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ وہ امن اور ترقی کے لئے مثالی رول ادا کر رہی ہیں اور یونین ٹریٹری کی مستقل اور جامع ترقی کو آگے بڑھاتی رہیں گی۔بتادیں کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال دنیا بھر میں 8 مارچ کو منایا جاتا ہے ۔ اس موقع کی مناسبت سے صنفی مساوات، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بد سلوکی جیسے مسائل پر توجہ دی جاتی ہے ۔