حیدرآباد ۔ 9 مئی (راست) حضرت سید شاہ محی الدین قادری عرف اعجاز پاشاہ فرزند حضرت سید شاہ محمود احمد قادری سرور پاشاہ مرحوم کا 9 مئی 2026ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 10 مئی بروز اتوار مسجد شجاعیہ عیدی بازار میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985628452 یا 7799328211 پر ربط کریں۔
00 ڈاکٹر محمد مسیح الدین مقبول ولد جناب محمد صفی الدین اکبر مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد یٰسین سید علی چبوترہ میں ادا کی جائیگی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394766045 یا 8074443875 پر ربط کریں۔
00 معلم محمد خواجہ ولد معلم محمد جہانگیر مرحوم کا آج رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد صلاح الدین خان ، مغل پورہ پانی کی ٹانکی میں ادا کی جائے گی ۔ نماز ظہر ایک بجے ہوگئی ۔ تدفین دائرہ میرمومن صاحبؒ ، سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010498613 ، 9885475544 پر ربط کریں ۔۔
00 محترمہ سیدہ پروین سعید زوجہ شیخ سعید مرحوم ساکن سبزہ کالونی ٹولی چوکی کا ہفتہ 9 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 10 مئی کو بعد نماز فجر مسجد حضرت سیدنا عثمان غنیؓ سمتا کالونی ٹولی چوکی گیٹ نمبر 1 میں ادا کی جائیگی۔ نماز فجر 5 بجے ہوگی۔ تدفین مسجد چندہ صاحب سے متصل قبرستان قریب (اعظم پورہ پوسٹ آفس) میں عمل میں آئیگی۔ پسماندگان میں ایک فرزند و دو دختران شامل ہیں۔ مرحومہ ممتاز کانگریسی قائد جناب ایس کے افضل الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی حقیقی چھوٹی ہمشیرہ ہوتی تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849822015 یا 8500119264 پر ربط کریں۔