انتقال

,

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست ) : جناب محمد شہاب الدین ولد محمد حبیب الدین مرحوم موظف ملازم بی ایچ ای ایل ، عمر 86 سال ساکن ڈائمنڈ ہلز کالونی ٹولی چوکی کا 22 جون 2026 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عصر مسجد اجالے شاہ ، سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686917279 پر ربط کریں ۔۔
ll الحاج ڈاکٹر محمد حفیظ الدین سابق پرنسپل آر کے انجینئرنگ کالج بودھن ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم ساکن چنچل گوڑہ کا 23 جون 2026ء بروز منگل بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 جون بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد حضرت سید مرتضیٰ یداللہیؒ ، کھلہ ، چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میراں شاہ ابراہیم ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9652444404 پر ربط کریں۔
ll جناب ہارون خان مرحوم کی اہلیہ کا بعمر تقریبا 72 سال آج اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر مسجد صدیق اکبر تاڑبن میں ادا کی گئی ۔ تدفین تاڑبن قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396568387 پر ربط کریں ۔۔