حیدرآباد 27 ستمبر (راست) محمد نورالدین ولد محمد مولانا مرحوم عمر 85 سال، ساکن کرماگوڑہ، مادناپیٹ کا ہفتہ 26 ستمبر2026ء کوانتقال ہوگیا ،نماز جنازہ27 ستمبر اتوار کوبعد نماز ظہر مسجد محمدیہ مادنا پیٹ منڈی،میں ادا کی گئی، اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں6 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں، مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9059985494،9246150131پر ربط کریں۔
٭ سید مصطفی حسین موسوی ابن سید مرتضیٰ حسین موسوی ساکن امان نگر یاقوت پورہ کا 26 ستمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر علی موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 9393571525 یا 9912921697 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد کریم عرف چاند کا 27 ستمبر 2026ء بروز اتوار طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد و درگاہ حضرت گنج شہداء چیرا کاروان میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8106444911 ، 9849037112 پر ربط کریں۔