انتقال

   

محمد فیاض کمپیو ٹرآپریٹر رہنمائے دکن کی تدفین
حیدرآباد۔16؍مئی (راست) مسٹر محمد فیاض سنیئر کمپیوٹر آپریٹر رہنمائے دکن کی آج بعد نماز مغرب مسجد حضرت جلال الدین باباؒ المعروف جلال باباؒ نگر 9نمبر کشن باغ میںنماز جنازہ پڑھی گئی اور مسلم قبرستان متصل میرعالم تالاب پارک9نمبر کشن باغ میں تدفین عمل میںآئی ۔نماز جنازہ وجلوس جنازہ میں عزیر واقارب ‘ اور صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محمد فیاض کی کل رات 9.30بجے اس وقت ہلاکت ہوئی جبکہ آر ٹی سی بس نے ٹکر دیدی تھی ۔ یہ حادثہ میلادیو پلی پولیس اسٹیشن حدود میں آرام گھر پر حیدرآباد۔ منگلور قومی شاہراہ پر پیش آیا ۔ آج بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثا کے حوالے کی گئی تھی جس کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔
٭٭ محترمہ رفعت النساء بیگم دختر جناب محمد ظہور الدین فاروقی ( مرحوم ) زوجہ فصیح الدین خاں ( مرحوم ) کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، معز الدین فاروقی ( مرحوم ) مالک زندہ طلسمات کارخانہ و فاروقی منجن کی حقیقی بھتیجی تھیں ۔ نماز جنازہ مسجد خیرالانام نزد کملاپورٹی کالونی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ موسیٰ قادری ، فرمان واڑی ، آگرہ ہوٹل کی گلی عابڈس میں کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 18 مئی مسجد فرمان واڑی ، احاطہ موسی قادری میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963000441 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محلہ مادنا پیٹ کی معروف شخصیت جناب محمد فصیح ( مالک یونیٹی ٹیلرس ) ولد راج محمد صاحب مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل چہارشنبہ کو بعد نماز فجر مسجد محمدیہ مہدی پورہ مادنا پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ عیدگاہ قدیم مادنا پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات بعد نماز عصر مسجد محمدیہ مہدی پورہ مادنا پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 7893813726 اور 9573590989 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ جناب سید اشرف الدین ارشد ولد سید رشید الدین احمد کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد موسی قادری فرمان واڑی عابڈز میں بعد نماز ظہر 17 مئی چہارشنبہ کو ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان فرمان واڑی عابڈز میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9989474832 اور 9121556491 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ جناب رزاق حسین ولد جناب احمد حسین مرحوم کا 15 مئی 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اشرفی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بغدادی شاہ صاحب درگاہ لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 مئی بعد نماز عصر بروز منگل مسجد اشرفی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9100407365 ۔ 7013875007 پر ربط کریں ۔۔