اندرامّا مکان کا افتتاح، کانگریس قائدین کی شرکت

   

گمبھی راؤپیٹ ۔ 11 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ منڈل کے کوتہ پلی گاؤں میں آج نو تعمیر شدہ اندراما مکان کا گِرہ پرویش (افتتاحی تقریب) منعقد ہوا، جس میں کانگریس پارٹی کے قائدین، سرکاری عہدیداروں اور مقامی عوام نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ غریب، پسماندہ اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی جماعت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے چھ گارنٹی اسکیموں سمیت مختلف فلاحی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع انچارج کے کے مہندر ریڈی کی کوششوں سے ضلع میں تین ہزار سے زائد اندرامّا مکانات منظور کیے گئے، جن میں گمبھی راؤ پیٹ منڈل کے بیشتر مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کانگریس حکومت عوامی فلاح اور ترقی کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔تقریب میں منڈل تحصیلدار (ایم آر او) ماروتی ریڈی، ریونیو انسپکٹر (RI)، کوتہ پلی گرام کانگریس صدر میڈا بھاسکر، مارکیٹ کمیٹی کے ایم ڈی اعظام، ونگا راجا رام ریڈی، سابق ایم پی ٹی سی ونگا گوپال ریڈی، سابق سنگل ونڈو چیئرمین اکا پلی راج نرسمہا ریڈی، سابق نائب سرپنچ ککونور رایا نرسو، اندرامّا کمیٹی کے رکن ایلوکا راجو، پیددور گنیش گوڑ، کانگریس کے سینئر قائدین میڈا کمار، ایم ڈی حیدر، ایس کے خواجہ اور دیگر نے شرکت کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنایا۔