قونصل جنرل ایران آقا مہدی شاہ رخی کو مومنٹو کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : رہبر انقلاب اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ روح اللہ امام خمینی کے برپا کردہ تاریخ ساز انقلاب پر مبنی بے مثال مومنٹو فریم کو جناب میر ہادی علی مدیر اعلی روزنامہ بے مثال حیدرآباد نے کل رات قونصل خانہ اسلامک ریپبلک آف ایران بنجارہ ہلز حیدرآباد میں منعقدہ تقریب کے موقعہ پر آقا مہدی شاہ رخی قونصل جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران متعینہ حیدرآباد کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایران میں ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کے خاتمہ کرنے والی عظیم شخصیت مرد آہن رہبر انقلاب حضرت امام خمینی کو 44 ویں سالگرہ کے موقعہ پر بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کے مشن کو آج رہبر معظم حضرت علی خامنہ ای انہیں کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے شیطان بزرگ ۔ امریکہ اور اس کے حواری ممالک کی ناپاک سازشوں سے بچتے ہوئے اپنے ملک ایران کو ترقی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہے ۔ جناب میر ہادی علی نے اس موقعہ پر انقلاب ایران کی جنگ میں شہید ہونے والے ہزاروں لاکھوں شہداء ایران کو بھی بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقعہ پر محترمہ فاطمہ نکہت ، ہاشم حسین ، تلنگانہ اسٹیٹ بی جے پی قائدین اور امانت حسین ( رکن آل انڈیا شیعہ آرگنائزیشن ) بھی موجود تھے ۔۔