حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر انٹر میڈیٹ امتحانات کی فیس کے ادخال کا شیڈول جاری کیا ہے۔ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر ریگولر اور ناکام طلبہ ( جنرل اور ووکیشنل ) اور حاضری سے مستثنیٰ خانگی امیدوار جو انٹر میڈیٹ امتحانات مارچ 2025 میں شرکت کے خواہاں ہوں ان کے لئے امتحانی فیس کے ادخال کا کل 6 نومبر سے آغاز ہوگا۔ 26 نومبر تک امتحانی فیس داخل کی جاسکتی ہے۔ 100 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ امتحانی فیس 27 نومبر تا 4 ڈسمبر ادا کی جاسکتی ہے۔ 500 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 5 ڈسمبر تا 11 ڈسمبر امتحانی فیس داخل کرسکتے ہیں۔ 1000 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 12 تا 18 ڈسمبر جبکہ 2000 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ 19 تا 27 ڈسمبر فیس جمع کی جاسکتی ہے۔ فرسٹ ایئر جنرل کورسیس کے ریگولر امیدواروں کی امتحانی فیس 520 روپئے مقرر کی گئی ہے جبکہ فرسٹ ایئر ووکیشنل ریگولر امیدواروں کی فیس 750 روپئے ہوگی۔ سیکنڈ ایئر جنرل آرٹس کے امیدواروں کی امتحانی فیس 520 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ سیکنڈ ایئر جنرل سائینس امیدواروں کی امتحانی فیس 750 روپئے مقرر کی گئی ہے۔ سیکنڈ ایئر ووکیشنل کورسیس کی امتحانی فیس 750 روپئے رہے گی۔1