حیدرآباد۔/2 اگسٹ، ( سیاست نیوز) انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے تحت آج فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے 2 پرچہ جات کا امتحان ہوا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق فرسٹ ایئر کے انگلش پیپر I میں 99790 طلبہ نے شرکت کی جبکہ 109126 طلبہ نے رجسٹرڈ کرایا تھا۔ 9336 طلبہ غیر حاض رہے جن کا فیصد 8.5 ہوتا ہے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے آبزرورس نے وقارآباد، میدک ، نلگنڈہ ، محبوب نگر اور رنگاریڈی اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ سیکنڈ ایئر انگلش پیپر II کیلئے 21729 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 18377 نے امتحان میں شرکت کی۔ 3352 امیدوار غیر حاضر رہے ان کا فیصد 15.4 ہوتا ہے۔ عمر جلیل کے مطابق امتحانات کے دوسرے دن نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا۔ ر