انٹر پرچہ جات کی جانچ میں خامیوں کی اطلاعات مسترد

   

سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل کی وضاحت، طلبہ سے پرچوں کی جانچ کی سہولت سے استفادہ کی خواہش
حیدرآباد۔30۔ جون (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے انٹرمیڈیٹ کے پرچہ جات کی جانچ میں کسی بھی طرح کی خامیوں کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بعض گوشوں میں یہ خبریں عام کی جارہی ہیں کہ بعض طلبہ نشانات سے خوش نہیں ہیں۔ سید عمر جلیل نے کہا کہ بورڈ کے قواعد کے مطابق کوئی بھی غیر مطمئن امیدوار نشانات کی جانچ کیلئے ری کاؤنٹنگ اور ری ویریفکیشن کی آن لائین درخواستیں داخل کرسکتا ہے جس کے لئے فیس کا تعین کیا گیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے جمعرات سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا ہے۔ امیدوار کی درخواست کے مطابق متعلقہ مضمون کا جوابی اسکرپٹ طلب کرتے ہوئے دوسرے اگزامنر کے ذریعہ جانچ کی جاتی ہے۔ کسی بھی خامی کی صورت میں اس کی اصلاح کرتے ہوئے اضافی نشانات حوالے کئے جائیں گے ۔ جوابی اسکرپٹ کو او ٹی پی کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ نشانات کی دوبارہ گنتی اور پرچوں کی دوبارہ جانچ کیلئے ویب سائیٹ www.tsbie.cgg.gov.in پر آن لائین درخواستیں 6 جولائی تک داخل کریں۔ ایسے امیدوار جو بعض مضامین میں فیل ہوئے ہیں ، انڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ 6 جولائی تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہے۔ سید عمر جلیل نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ سہولتوں سے استفادہ کریں اور کوئی غلط قدم نہ اٹھائیں۔ ر