جکارتہ : انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آئے زلزلہ سے کم از کم 252 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور نامعلوم تعداد میں لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں وہ نکالنے کی کوشش کرر ہے ہیں جبکہ جھٹکوں کا کا سلسلہ جاری ہے۔زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 5.6 تھی۔ زلزلہ کا ہدف جزیرہ جاوا میں واقع 25 لاکھ آبادی کا شہر سینجور تھا جو دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔سینجور میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور 84 آفٹرشاکس رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں نے زلزلے کے خوف سے سٹرکوں اور گلیوں میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ 21 نومبر 2022سینجور میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور 84 آفٹرشاکس رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں نے زلزلہ کے خوف سے سٹرکوں اور گلیوں میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ 21 نومبر 202قدرتی آفات سے متعلق انڈونیشیا کے سرکاری ادارے بی این پی بی نے کہا ہے کہ زلزلے سے 2200 سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 5300 سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے۔ مغربی جاوا کے گورنر ردوان کامل نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ زلزلے سے 162 افراد ہلاک اور 326 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 13000 سے زیادہ افراد کو اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لیناپڑی ہے۔