حیدرآباد۔/22 نومبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے سامبا سیوا راؤ نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی جانب سے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے دھاوے دراصل وفاقی نظام پر حملے کے مترادف ہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے دھاوؤں کے پس پردہ آر ایس ایس ہے تاکہ ملک میں صدارتی طرز حکومت کو فروغ دیا جائے۔ سی پی آئی قائد نے کہا کہ جنوبی ریاستوں میں بی جے پی کو عوام سبق سکھائیں گے اور انتقامی کارروائیاں سیاسی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گی۔ تلنگانہ میں حالیہ دنوں میں مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی کارروائیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ ایک ملک، ایک زبان اور ایک مذہب کے نام پر آر ایس ایس عوام میں نفرت کا ماحول پیدا کررہی ہے۔ وفاقی نظام پر سنگین حملے کئے جارہے ہیں۔ پارلیمانی جمہوریت سے صدارتی طرز حکمرانی کی طرف ملک کو لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند کی ریاستوں میں مرکزی حکومت جان بوجھ کر مسائل کو نظرانداز کررہی ہے۔ ر