انگلینڈ کا افریقی ممالک کو ہرجانے کی ادائیگی سے انکار

   

لندن : انگلینڈ نے ‘معاشی بحران’ کو وجہ بتاکر’ غلاموں کی تجارت‘ کا ہرجانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔انگلینڈ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے نائجیریا کے تجارتی شہر لاگوس میں موضوع سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔لیمی نے کہاہے کہ ’میں خود بھی ‘غلاموں کی نسل سے” ہوں۔ غلامی کا دور، دْور رس اثرات کا حامل، ایک خوفناک دور تھا۔مہنگائی اور معاشی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم، غلامی سے متاثرہ افریقی نو آبادیاتی ممالک کے لیے مطلوبہ ہرجانے کی نقد ادا ئیگی نہیں کر سکتے۔ڈیوڈ لیمی نے کہ ہیکہ غلامی سے متاثرہ ممالک کیلئے ہرجانے کا تصورنقد رقم کی منتقلی سے متعلق نہیں ہے۔ انگلینڈ ، ہرجانے کی نقد ادائیگی کی بجائے افریقی ممالک کے ساتھ مہارت اور سائنسی معلومات کا تبادلہ کرے گا۔
تائیوان میں حقیقی گولہ بارودکے ساتھ فوجی مشقیں
تائی پے : چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دور میں تائیوان فوج کی راکٹ لانچر یونٹ نے تائنان شہر میں واقع فوجی بیس پر مشقوں کے دوران حقیقی ایمونیشن کا استعمال کیا ہے۔مشقوں میں فوجیوں نے تائیوان کے مقامی راکٹ لانچر ‘کیسٹرل’ کا استعمال کیا اور مقررہ اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا ہے۔فوجی مشقوں کا ہدف، چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دور میں لازمی فوجی خدمت کی مدت کو ایک سال تک بڑھانے کے بعد، فوجیوں کی راکٹ فائرنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔واضح رہے کہ ماضی قریب میں امریکہ بھی تائیوان کے ساتھ اسلحے کی فروخت کے سمجھوتے کر چْکا ہے۔