انگلینڈ کے روٹ نے 14,000 ٹسٹ رنز بنالئے

   

لندن،21 جون (یواین آئی )انگلینڈ کے اسٹار بیاٹر جوزف روٹ نے ٹسٹ کرکٹ میں 14,000 رنز کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بیاٹر بن گئے۔ سچن تنڈولکر 15,921 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔روٹ نے تاریخی سنگِ میل نیوزی لینڈ کے خلاف اوول میں دوسرے ٹسٹ کے دوران انگلینڈ کی دوسری اننگز میں مکمل کیا۔ روٹ نے یہ اعزاز 302 اننگز میں حاصل کیا جبکہ لجنڈ تنڈولکر نے یہ کارنامہ 279 اننگز میں انجام دیا تھا۔35 سالہ روٹ ٹسٹ کرکٹ میں 41سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ وہ 2012میں ہندوستان کے خلاف اپنے ڈبیو کے بعد سے انگلینڈ بیٹنگ لائن اپ کا اہم حصہ رہے ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے بمرا اور کوہلی کی واپسی
ممبئی، 21جون ( یو این آئی ) بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کیلئے تیز گیند باز جسپریت بمرا اور تجربہ کار بیاٹر ویراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم، کوہلی کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط ہے۔ آج معلنہ ونڈے اسکواڈ:
شبھ من گل (کپتان)، روہت شرما، ویراٹ کوہلی، شریس ایر (وی سی)، کے ایل راہول (وکٹ کیپر) ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل، نتیش ریڈی، کلدیپ یادو، جسپریت بمرا، پرسدھ کرشنا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، گرنور برار۔