ادے پور۔ راجستھان کے اودے پور شہر میں کنہیا لال قتل مقدمہ کے بعد پیدا ہوئی کشیدگی کے بعد آج چھٹے دن مختلف تھانہ علاقوں میں نافذ کرفیو میں دس گھنٹے کی نرمی دی گئی۔ شہر کے دھان منڈی، گھنٹہ گھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، ساوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرن مگری اور پرتاپ نگر میں آج صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی۔ اس دوران لوگوں کو ان علاقوں میں کھلی دکانوں پر اپنی ضرورت کے سامان کی خریداری کرتے دیکھا گیا۔ نرمیکے دوران بازارکھلنے کی وجہ سے کافی چہل پہل نظر آئی۔واضح رہے کہ 28 جون کو اودے پور شہر کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں کنہیا لال کے تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شہر کے ان تھانہ علاقوں میں اس دن رات آٹھ بجے سے لے کر اگلے دن تک کرفیو نافذکر دیا گیا تھا۔یادرہے کہ اس واقعہ کے بعد گرفتار نوجوانوں کو عدالت میں پیش کرتے وقت ہجوم نے ان پر حملہ کیا تھا ۔