آئزول : لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا ،جو کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن زون III کی 27ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے میزورم کے دورے پر ہیں، نے آج صفائی مہم کے تحت آئیزول میں شرمدان کیا۔ گاندھی جینتی پر سیوا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر آئیزول میں شروع کی گئی مہم میں چندہ دیتے ہوئے برلا نے مہم میں شامل سماجی کارکنوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان سے ترغیب لیں اور سوچھتا ہی سیوا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی انہوں نے اپیل بھی کی۔ قبل ازیں لوک سبھا اسپیکر آئیزول کے بڑا بازار گئے اور انہوں نے وہاں بانس اور دیگر مقامی مصنوعات سے بنی ٹوپیاں خریدیں۔ ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دیتے ہوئے ، انہوں نے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے یو پی آئی کے ذریعہ ان سامان کی ادائیگی کی۔