حیدرآباد : /13 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست کے نوجوان آئی پی ایس عہدیدار اویناش موہنتی نے پولیس کمشنر سائبر آباد کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی سلامتی اولین ترجیح ہے ۔ 2005 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے اویناش موہنتی کمشنر پولیس کا جائزہ حاصل کرنے سے قبل وہ جوائنٹ کمشنر سائبر آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرجانبدارانہ پولیسنگ اور لا اینڈ آرڈر کی برقراری کو اولین ترجیح دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر آباد علاقہ میں ٹریفک کے مسائل پر بھی توجہ دی جائے گی اور اس کے لئے منصوبہ بند طریقہ سے کام کیا جائے گا ۔ اویناش موہنتی سابق میں ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک سائبرآباد کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ سائبر آباد میں غیرقانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی جس میں منشیات اور بردہ فروشی ، اراضی مافیا شامل ہیں ۔