گروگرام : ایو کے بانی اور گروپ سی ای او رتیش اگروال کے والد رمیش اگروال کی موت واقع ہوگئی جب وہ گروگرام میں گولف فورس روڈ پر واقع بلند و بالا عمارت کی بیسویں منزل سے نیچے آگرے ۔ پولیس کے مطابق ابھی یہ توثیق نہیں کی جاسکی ہے کہ آیا یہ حادثہ ہے یا خودکشی ۔ تفصیلی تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ بیسویں فلور سے ان کا گرنا حادثی واقعہ ہے یا کچھ اور؟ رتیش نے ایک بیان میں کہا کہ بھاری دل کے ساتھ میری فیملی اور میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے لئے محرک شخصیت اور میری طاقت میرے والد رمیش اگروال کا آج دیہانت ہوگیا۔ انہوں نے زندگی میں بہت کام کئے اور نہ صرف مجھے بلکہ ہم میں سے کئی لوگوں کو حوصلہ بخشا ۔ان کی موت ہماری فیملی کیلئے بڑا نقصان ہے ۔اویو رومس یا اویو ہوٹلس اینڈ ہومس کے مالک رتیش نے اپنی کی کہ ان کی فیملی کو غم کے موقع پر بے بنیاد بیانات میں نہ الجھایا جائے ۔