گوہاٹی : ضلع کچار میں مزید 2 اموات کے ساتھ آسام میں مانسون سے قبل سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے کے واقعات میں اموات کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی۔ ریاست کے 24 اضلاع میں زائداز 2 لاکھ افراد تاحال متاثر ہوچکے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کافی مالی نقصان ہوا اور اُس کے ساتھ 2 اموات بھی پیش آئیں۔