آنگن واڑی ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

   

سری نگر : آنگن واڑی ورکرس اور ہلپرس نے جمعرات کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنے مطالبات خاص طور پر ماہانہ مشاہرے میں اضافے کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ورکرس ’’نہ ڈرنے والی آنگن واڑی‘‘، ’’کام کرنے والی آنگن واڑی‘‘ جیسے نعرے لگا رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سے انتہائی حقیر مشاہرے پر کافی کام لیا جاتا ہے ۔اس موقع پر آنگن واڑی ایسوسی ایشن کی صدر تسلیمہ سلطان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سال 2017 سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ماہانہ تنخواہ انتہائی کم ہے جس طرح ملک کی باقی ریاستوں میں آنگن واڑی ورکروں کی تنخواہ بڑھا دی گئی اسی طرح ہماری تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے ۔