جئے پور :ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ سے 63 سکے نکال دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وا قعہ ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں پیش آیا جہاں 27 جولائی کو 36 سالہ شہری کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا۔رپورٹس کے مطابق معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ شہری کے معدے میں کئی سکے موجود ہیں۔تاہم ڈاکٹروں نے دو دن تک جاری رہنے والے آپریشن میں ‘اینڈوسکوپک طریقہ کار’ کی مدد سے شہری کے پیٹ سے 63 سکے نکال دیے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس شخص نے ذہنی تناؤ کی حالت میں اتنے سارے سکے نگل لیے تھے۔تاہم آپریشن کے بعد مریض کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔