حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) اسپیکر قانون ساز اسمبلی جی پرساد کمار نے ایوان میں اکبر الدین اویسی کو مجلس کے فلور لیڈر کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ پرساد کمار نے بتایا کہ مجلس کے جنرل سکریٹری کا مکتوب وصول ہوا ہے جس میں اکبر الدین اویسی کو فلور لیڈر منتخب کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ اکبر اویسی ایوان میں مجلس لیجسلیچر پارٹی کے فلور لیڈر ہوں گے۔ انہوں نے سی پی آئی فلور لیڈر کے طور پر پی سامبا سیوا راؤ کے نام کا اعلان کیا۔ ایوان میں مجلس کے 7 اور سی پی آئی کا صرف ایک رکن ہے۔ بی جے پی کے 8 ارکان ہیں لیکن فلور لیڈر کا انتخاب 24 ڈسمبر کو ہوگا۔ر