ای ایس آئی ہاسپٹل کیلئے قبرستان سے متصل اراضی کا الاٹمنٹ

   

متبادل اراضی کیلئے چیف منسٹر کو کشن ریڈی کا مکتوب
حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے راماگنڈم میں 100 بستروں کے ای ایس آئی ہاسپٹل کی تعمیر کیلئے مختص کردہ اراضی موزوں نہیں ہے۔ مرکزی وزیر سیاحت و کلچر جی کشن ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اس ضمن میں ایک مکتوب روانہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 30 جون 2022 کو انہوں نے ہاسپٹل کیلئے اراضی الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی جس کے جواب میں حکومت نے راما گنڈم میں اراضی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا۔ عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ای ایس آئی ہاسپٹل کیلئے موزوں اراضی کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں نے مقامی افراد سے تجاویز حاصل کی۔ عوام کا کہنا ہے کہ ہاسپٹل کیلئے پارک کے قریب اراضی الاٹ کی گئی اور یہ اراضی ہاسپٹل کیلئے موزوں نہیں ہے۔ وزیر سیاحت نے کہا کہ قبرستان کے قریب یہ اراضی الاٹ کی گئی ہے جو ہاسپٹل کیلئے موزوں نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی متبادل مقام پر اراضی الاٹ کی جائے۔ر