ای شرم پورٹل اور ریاستی پورٹل کا انضمام ہونا چاہئے : منڈاویہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ روزگار کی طلب اور رسد کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پورٹل، ایم وائی بھارت پلیٹ فارم، ایم اے ڈی اے ڈی، ای۔مائیگریٹ، ای۔شرم پورٹل اور ریاستی پورٹل وغیرہ کا انضمام ہونا چاہیے ۔ روزگار کے اعداد و شمار اور بیرون ملک نقل مکانی کے رجحانات سے متعلق اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ وزارت خارجہ اور نیتی آیوگ کے ساتھ بات چیت کا مقصد بیرون ملک روزگار اور گھریلو روزگار پیدا کرنا اور ڈیٹا کو مضبوط بنانا تھا۔ انضمام، بھرتی ایجنسیوں کی نگرانی میں اضافہ اور بیرون ملک ملازمت کے لیے مہارت کی مانگ میں اضافہ کرنا ہے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے کہا کہ ای سی آر اور غیر ای سی آر ممالک میں ملازمتوں اور تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے والے شہریوں کا مکمل ڈیٹا رکھنے کے لیے ایک طریقہ کار کی ضرورت ہے۔