نئی دہلی: اومیگا سیکی موبیلٹی (او ایس ایم) اورای وی پاور ٹرین بنانے والی کوریائی کمپنی جے سُنگ ٹیک کمپنی نے آج ہندوستان میں الیکٹرک پاورٹرین بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجِک شراکت داری کا اعلان کیا۔ کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت دونوں کمپنیاں مل کر ایک نیا مشترکہ انٹرپرائز بنائیں گی ۔