ای ڈی جو جاننا چاہتی ہے وہ ریکارڈ پر دستیاب ہے :چدمبرم

   

نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ معاملے میں پارٹی صدر سونیا گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیے جانے کے خلاف کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اپنے سیاسی انتقام کی وجہ سے ایسا کر رہی ہے ۔مسٹر چدمبرم نے یو این آئی کو بتایاکہ ”حکومت اپنی انتقامی سیاست جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انکم ٹیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ، ای ڈی سپریم کورٹ سے بڑھ کر نہیں ہے ۔ ای ڈی کیا جاننا چاہتی ہے ، وہ سپریم کورٹ میں اس کیس کے ریکارڈ میں موجود ہے ۔واضح رہے کہ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس صدر کو 23 جون کو طلب کیا تھا، لیکن اس وقت وہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے صحت مند نہیں تھیں، اس لیے ان سے پوچھ گچھ ملتوی کر دی گئی تھی۔