ای ڈی دفتر کے روبرو آج کانگریس کا دھرنا سونیا گاندھی کو دفتر طلب کرنے پر احتجاج

   

حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے صدر کانگریس سونیا گاندھی کو طلب کئے جانے کے خلاف کل 21 جولائی کو حیدرآباد میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر کے روبرو احتجاج منظم کیا جائے گا۔ گریٹر حیدرآباد کانگریس کمیٹی نے بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاری کی ہے۔ نیکلس روڈ پر واقع مجسمہ اندرا گاندھی سے کارکنوں کی ریالی کا آغاز ہوگا اور بشیر باغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ دفتر کے روبرو دھرنا منظم کیا جائے گا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور سینئر قائدین اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ گریٹر حیدرآباد کے صدر انجن کمار یادو اور نائب صدر پردیش کانگریس ڈاکٹر ملو روی نے قائدین اور کارکنوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سیاہ لباس زیب تن کرتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیں۔ کانگریس پارٹی نے گاندھی خاندان کے خلاف مودی حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر بطور احتجاج 21 اور 22 جولائی کو ملک گیر ایجی ٹیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ر