ایران اور بلجیم کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

   

اومان : اومان کی ثالثی میں ایران اور بلجیم کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے جاسوسی کے الزام میں قید بیلجیئن قیدی کو رہا کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بلجیم نے بھی گرفتار ایرانی سفارتکار کو رہا کر دیا۔ خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایران میں بلجیم کے شہری کو 2022 میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران میں بلجیم کے شہری کو جاسوسی کے الزام میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بلجیم میں ایرانی سفارتکار پر2021 میں فرانس میں بم دھماکوں کے منصوبہ کا الزام تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بلجیم میں ایرانی سفارتکار کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔