ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 51 ہلاک

   

تہران : ایران کے جنوبی خراسان صوبے میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے اتوار کو بتایا کہ حادثہ مدانجو کمپنی کے زیرِ انتظام کان کے دو بلاکس بی اور سی میں میتھین گیس کے دھماکے سے پیش آیا۔جنوبی خراسان صوبے کے گورنر علی اکبر رحیمی نے اتوار کو سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک کا 76 فیصد کوئلہ اسی علاقے سے فراہم کیا جاتا ہے اور مدانجو کمپنی سمیت اس علاقے میں 8 سے 10 بڑی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔‘بلاک بی میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ بلاک میں موجود 47 میں سے 30 کانکن ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بلاک سی میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بلاک میں میتھین کی کثافت زیادہ ہے اور آپریشن میں تقریباً 3-4 گھنٹے لگیں گے۔اس سے قبل اتوار کو سرکاری ٹی وی نے ایران کے ہلاک احمر کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 17 زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے اور 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکہ ہفتہ کی رات 9 بجے ہوا۔ دھماکے کے وقت بلاکس میں 69 کانکن موجود تھے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے وزراء سے بات کی ہے اور ہم تحقیقات کریں گے۔