ایران کا خوف! اسرائیل میں جی پی ایس کو بند کیا جانے لگا

   

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے ایران کے ممکنہ حملے کے یپش نظر تل ابیب میں تمام جی پی ایس سگنلز کو غیر فعال کرنا شروع کردیا ہے ۔میڈیا کے مطابق اسرائیل جوپہلے ہی ایران پر متوقع حملے کے بعد دوبارہ ایرانی ردعمل کے خطرے میں مبتلا ہے اب اس نے اس خدشے کے پیش نظر تل ابیب کے علاقے ’کریاہ‘ میں تمام جی پی ایس سگنلز کو غیر فعال کرنا شروع کردیا ہے ۔کریاہ کے علاقے میں اسرائیل کی وزارت دفاع کا دفتر ہے اور یہ اقدام حفاظتی پیشگی حفاظتی نقطہ نظر سے کیا جا رہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج ایران پر متوقع حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس تیاری میں فضائی دفاعی نظام، اسرائیلی فوج میں کنٹرول سسٹم، وزارت دفاع، ہوم فرنٹ کمانڈ ، حکومتی وزارتیں، خاص طور پر وزارت دفاع اور حساس تنصیبات کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری شامل تھی۔اس تیاری کے دوران اسرائیلی فوج کے رہنماؤں نے متوقع اسرائیلی حملے کے بعد ایک اور ایرانی جوابی ردعمل کی تیاری کے بارے میں متعدد بار بات چیت بھی کی ہے ۔