ایران کی بھی اپنے قومی ترانہ کی بے ادبی پر افغان سفیر کی طلبی

   

تہران : ایران نے افغانستان کے سفارت خانہ کے قائم مقام سربراہ کو جمعہ کو یہ بتانے کیلئے طلب کیا کہ دورے پر آئیایک افغان عہدے دار نیایران کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہو کر اس کی بے بے ادبی کی ہے۔ چند روز قبل ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان میں بھی پیش آیا تھا۔ تہران میں اسلامی اتحاد پر ہونے والی کانفرنس میں اس واقعہ کے بعد، افغان مندوب نے معذرت طلب کی، لیکن کہا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ طالبان کی جانب سے عوامی سطح پر موسیقی پر پابندی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان( افغان اہلکار) کے غیر روایتی اور ناقابل قبول اقدام کے بعد سخت احتجاج درج کرایا گیا ہے۔ بیان میں اسلامی اتحاد کانفرنس میں کابل کے نمائندے کو اسلامی جمہوریہ کے قومی ترانے کی بے ادبی کیلئے مورد الزام ٹھہرایاگیاہے۔ وزارت خارجہ نے اس اقدام جو سفارتی آداب کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ایران کے بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ مہمان کی طرف سے میزبان ملک کی علامتوں کا احترام کرنے کی واضح ضرورت کے علاوہ، ملکوں کے قومی ترانے کا احترام کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ رویہ ہے۔ جمعہ کو تہران میں کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے افغان اہلکار نے ایک معذرتی ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا کہ ان کا مطلب بے عزتی نہیں تھا لیکن یہ کہ ترانے کے دوران بیٹھنا ان کا رواج ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ دنیا کے ہر ملک کے اپنے اپنے علیحدہ پرچموں کے علاوہ قومی ترانے بھی ہوتے ہیں جن کا بے حد احترام کیا جاتا ہے۔

امریکہ کی 3 ریاستوں میں صدارتی انتخابات کیلئے ابتدائی ووٹنگ کا آغاز
نیویارک : امریکی ریاستوں ورجینیا، منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا میں صدارتی انتخابات کے لیے ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ تینوں ریاستوں میں امریکی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ذاتی حیثیت میں پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا کے شہری ای میل کے ذریعہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔ امریکہ میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے لیکن ابتدائی ووٹنگ رائے شماری کے روز بھیڑ سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے جس میں ڈاک، ای میل یا ووٹرز پولنگ کے مقامات پر جاکر ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔