واشنگٹن،24جون (یواین آئی ) امریکہ نے ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کر دی۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق فیفا ورلڈکپ کیلئے ایرانی اسکواڈ کو اگلے میچ سے 2 روز قبل امریکہ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔ فیفا ورلڈکپ میں ایران کا اگلا میچ جمعے کو مصرکے خلاف ہوگا۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے بموجب ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے باوجود ٹیم کو جمعہ کے میچ کے بعد فوری واپس جانا ہوگا۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق ایرانی ٹیم میکسیکو کے شہر تیجوانا سے سیئٹل روانہ ہوگی۔ ہوم لینڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ ابتدائی میچز میں ایران کی ٹیم کو صرف ایک دن پہلے سفرکی اجازت دی گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس فیفا ٹاسک فورس کے مطابق ایران کی فٹبال ورلڈکپ ٹیم پر سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ پہلے2 دوروں کی کارکردگی دیکھ کرکیا گیا۔ اس سے قبل امریکہ کی جانب سے ایران فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میچ سے دو روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔