ایران کے صدر کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات

,

   

نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور دونوں نے ہندوستان-ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر بات کی۔ راشٹرپتی بھون کی اطلاع کے مطابق ہندوستان کے پہلے دورہ پر آئے مسعود پزشکیان کا استقبال کرکے شریمتی مرمو نے ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران ایران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی ثقافتی اور عوامی تعلقات پر گفتگو کی۔ دروپدی مرمو نے خطے میں مستقل امن کی کوششوں کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔