ایرانی پاسداران انقلاب کی مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کی دھمکی

   

تہران : ایران میں کل پیر سے شروع ہونے والے نئے مظاہروں میں وسیع پیمانے پر عوامی شرکت کے مطالبات کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے مظاہرین کو دھمکی دی ہے کہ ان پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا۔پاسداران انقلاب نے تصدیق کی کہ سکیورٹی فورسز فساد برپا کرنے والوں، ڈاکوؤں اور دہشت گردوں” کو نہیں بخشیں گی۔پاسداران انقلاب نے احتجاج پر عدلیہ کے موقف کی بھی تعریف کی اور اس پر زور دیا کہ وطن اور اسلام کی سلامتی کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سزاؤں کے اجراء کو تیز کیا جائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اطلاع دی ہے کہ اب تک ایران میں مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے کم از کم 6 افراد کو جھوٹے مقدمات میں موت کی سزا سنائی جا چکی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت کے حکام سزائے موت کو سیاسی جبر کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ شہریوں میں دہشت پیدا کی جا سکے اور عوامی بغاوت کو ختم کیا جا سکے۔